ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے رائچور میں اسلام کے تعلق سے سوشل میڈیا پوسٹ پر دو گروپوں میں جھڑپ، چارگرفتار

کرناٹک کے رائچور میں اسلام کے تعلق سے سوشل میڈیا پوسٹ پر دو گروپوں میں جھڑپ، چارگرفتار

Tue, 18 Jul 2023 10:31:05    S.O. News Service

رائچور ، 18/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے ضلع رائچور میں اسلام کے تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر دو مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں جھڑپ ہوگئی مگر پولس کی بروقت کاروائی سے حالات قابو میں آگئے۔

میڈیا رپورٹوں  کے مطابق  پولس فوری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق  ایک نوجوان عورت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسلام کے متعلق  متنازعہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کے ایک گروپ نے دوسرے مذہب کے نوجوانوں سے  بازپرس کی، جس پر دونوں فرقوں میں بحث و تکرارشروع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر   مسلمانوں کے ایک گروپ نے مندر میں گھسنے کی بھی کوشش کی۔جس پر  پولیس نے انہیں  روک دیا اور 4  لوگوں  کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دیگر 30 افراد پر  بھی کیسس درج کیے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ  واقعہ ضلع رائچور کے تعلقہ سندھنور میں بنگالی کیمپ کے قریب پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  جھڑپوں کے درمیان   ایک  مندر سے ایک مسلم نوجوان کو سر کے بال پکڑ کر گھسیٹنے کی تصاویر  وائرل ہوئی ، بتایا گیا ہے کہ پولیس والا اسے کھینچ کر باہر لا رہا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مسلم نوجوان مندر کے اندر گھسنے کے بعدجھگڑا کررہا تھا۔ مقامی دیہاتیوں کے  اعتراض کے بعد پولیس   اسے سر کے بال پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے  لے گئی۔ حالات زیر قابو بتائے گئے ہیں۔


Share: